میانوالی میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ خواتین قتل


میانوالی میں کندیاں کے نواحی علاقہ گھنڈی اور شادیہ میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ گھنڈی میں پیش آیا۔ تھانہ کندیاں میں مقتولہ خاتون کے شوہر تصور عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی زوجہ مقبولاں بی بی اپنی والدہ زینب اور خالہ عالم بی بی کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھی۔ اس دوران اس کی بیوی کا چچا زاد بھائی تنویر گھر میں داخل ہوا اور اپنی کزن کو دونوں خواتین کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقبولاں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مدعی کے مطابق ملزم تنویر کو شک تھا کہ اس کی کزن مقبولاں بی بی بد چلن تھی جس کے باعث اسے قتل کر دیا۔ مدعی تصور عباس کی درخواست پر کندیاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسرا واقعہ نواحی علاقے شادیہ میں پیش آیا۔ خاوند رمضان نے اپنے دوست عرفان کے ساتھ مل کر بد چلنی کے شبہ میں اپنی بیوی کو پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ واں بھچراں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments