نازیبا گفتگو کی وائرل ویڈیو پر زرتاج گل حافظ حمد اللہ پر بھڑک اٹھیں، شو چھوڑ کر چلی گئیں


چند روز قبل وایرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ  نے خاتون وفاقی وزیر سے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی۔ اب وفاقی وزیر زرتاج گل نے حافظ حمد اللہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل اور جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ شریک تھے۔ زرتاج گل نے ان کی موجودگی میں پروگرام میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور مذکورہ ویڈیو میں حافظ حمداللہ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں خوب کھری کھری سنائیں اور پھر شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔

حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔ انھوں نے کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ ایک پشتو انٹرویو میں حافظ حمداللہ سے سوال کیا گیا تھا کہ زرتاج گل کہتی ہے کہ عمران خان کو دیکھوں تو حالات ٹھیک لگتے ہیں؟ حافظ حمداللہ نے وڈیو پر جواب دیتے ہوئے کہا، “زرتاج گل سے پوچھو مجھے دیکھ کر ان کو کیسے لگتا ہے؟ کیونکہ میں عمران خان سے زیادہ خوبصورت، اور جوان ہوں اور میری مسکراہٹ بھی اچھی ہے، اور بول چال بھی، زرتاج عمران جتنا گزارا میرے ساتھ بھی کرے۔

 واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ اس سے قبل بھی خواتین کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک خاتون تجزیی کار کو ٹی وی شو کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments