منڈی بہاؤالدین میں پندرہ سالہ لڑکے کو بارہ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا


منڈی بہاؤالدین میں پندرہ سالہ لڑکے کو بارہ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا، انکشاف کیا گیا ہے کہ قتل سے قبل مقتول کے ہاتھ، پاؤں اور گلا کاٹے گئے۔

والدین کے پاس کیس کی پیروی کرنے کی استطاعت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ایک پندہ سالہ لڑکے کو بارہ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے قتل کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون صارف نے انکشاف کیا کہ قتل سے قبل مذکورہ لڑکے کے ہاتھ اور پاؤں کو کاٹ دیا گیا تھا۔ صارف نے کہا کہ مقتول کا خاندان معاشی طور پر غیر مستحکم ہے اور انصاف کے لئے لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تصور نہیں کرسکتی ہوں کہ انہوں نے اس پر کتنا تشدد کیا۔

بشکریہ: اردو پوائنٹ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments