وہاب ریاض، روی بوپارہ اور سہیل خان بال ٹمپرنگ کرتے ہیں: عماد وسیم


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پی ایس ایل میچ ریفری روشن ماہنامہ کے ساتھ ٹیم کپتانوں کی میٹنگ کے دوران تین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین ترین الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کے کپتانوں کی میچ ریفری روشن ماہنامہ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے تاکید کی کہ کوئی باولر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے، اس بار ہم سختی کے ساتھ پیش آئیں گے۔ عماد وسیم نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض باولر گیند خراب کرتے ہیں مگر پتا بھی نہیں لگتا۔ عماد وسیم کی بات سن کر میچ ریفری بولے کہ وہ کونسے کھلاڑی ہیں؟ ماہنامہ کے سوال پر عماد وسیم نے بات کو گول کر دیا تاہم جب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بات چیت شروع کی تو روشن ماہنامہ نے ایک مرتبہ پھر عماد وسیم کی طرف سوال کرتے ہوئے کہا کہ عماد نے کہا ہے تو پھر انہیں بتانا چاہیے کہ وہ کونسے کھلاڑی ہیں جو گیند خراب کرتے ہیں۔

اس بار عماد وسیم نے چپ رہنے کی بجائے نام لیتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض ، روی بوپارہ اور سہیل خان گیند کو خراب کرتے ہیں۔ سہیل خان اور روی بوپارہ کراچی کنگز کیلئے کھیل چکے ہیں جس کے کپتان عماد وسیم ہیں۔ روشن ماہنامہ سے ملاقات کے بعد عماد وسیم نے پریس کانفرنس کی جس دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میٹنگ کے دوران پی ایس ایل کی بھلائی کی بات کی ہے اور تجویز دی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتا ہے تو اس کے کپتان پر پابندی لگا دینی چاہیے چاہے وہ میں ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے تھے کیوں کہ اگر پی ایس ایل میں ایسا کوئی کیس سامنے آیا تو اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments