جہانگیر ترین کا پنجاب حکومت کا دفاع کرنے سے صاف انکار


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت کا دفاع کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے آٹے اور چینی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے نام پر کریک ڈاوٴن کررہے ہیں، انہیں اس پر سوچنا چاہیے۔ حکومتی کریک ڈاوٴن سے سپلائی اور ڈیمانڈ متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اگر دکان میں 50 بوری چینی فروخت کیلئے رکھی ہوئی ہے تو اس پر کریک ڈاوٴن نہیں ہونا چاہیے۔ میں پنجاب حکومت کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ بہتر ہوگا ان لوگوں سے پوچھا جائے جو ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب حکومت کے کریک ڈاون کے طریق کار پر بھی سوال اٹھا دیا۔ کہتے ہیں حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے جن سے سپلائی چین متاثر ہو۔۔

واضح رہے اس سے قبل جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کیا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments