پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ: ایف اے ٹی ایف کا اعلامیہ


پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے کی ۔ 16 سے 21 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020ءتک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو چند شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں مزید فیصلہ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments