عمران خان پر دس روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں نے 80 روپے وصول کر لیے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود


سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عمران خان پر دس روپے کی انویسٹمنٹ کی تھی انھوں نے 80 روپے وصول کرلیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنے کے لیے آتے ہیں تو یہ حکومت کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور صاحب مستعفی ہو چکے ہیں اور شبر زیدی نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، اب حکومت کی ناکامی کا سارا بوجھ عمران خان پر آ جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ جمیعت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد واپس آ رہے ہیں اور ان کے پیچھے فنڈنگ ن لیگ کی ہے۔ اںھوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ شامل ہے، اپوزیشن عمران خان کی حکومت کے خلاف تیار ہو گئی ہے۔

Facebook Comments HS