عورتوں کی جنسی آزادی کا سوال اٹھاتی اداکارہ فلورا سینی کی مختصر فلم ‘چڈی’


اداکارہ فلورا سینی کی مختصر فلم ‘چڈی’ میں خواتین کی جنسی آزادی کا سوال اٹھایا گیا ہے۔ ‘گندی بات’ اور ‘فراڈ سئیاں’ جیسی مشہور فلموں کے بعد اداکارہ فلورا سینی نے اپنی نئی شارٹ فلم ‘چڈی’ سے تہلکا مچا دیا ہے۔  یوٹیوب پر دستیاب فلم ‘چڈی’ ایک ایسی گھریلو عورت کی کہانی ہے جو ایک ایسی شادی کو نبھاتے ہوئے تھک گئی ہے جس میں نہ پیار ہے اور نہ ہی جسمانی تعلقات کی کوئی تازگی باقی رہی ہے۔

فلم میں آفس کے کام کا بوجھ سے دبے شوہر کا کردار نتیش پانڈے نے ادا کیا ہے۔ فلورا نے جس کریکٹر کو نبھایا ہے اس کا نام مسز چڈا اور اس کے اکتائی ہوئی زندگی میں تب ہل چل پیدا ہوتی ہے جب ان کے گھر کی بالکنی میں کسی مرد کا انڈر ویئر آ کر گرتا ہے۔ یہیں سے اس چڈی کے مالک کی تلاش شروع ہوتی ہے۔ اس کا آخر مسز چڈا کی اپنی زندگی کے بارے میں سچائیوں کے انکشاف سے ہوتا ہے۔

فلورا سینی نے اپنا کردار بہترین انداز سے نبھایا ہے۔ نتیش نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا ہے۔ ایک بڑے پیغام کے ساتھ اس شارٹ فلم میں زبردست کامیڈی بھی ہے۔ اس شارٹ فلم کےکے ڈائریکٹر امبر چکروتی پہلے ہی کئی اعزاز چیت چکے ہیں۔ انہوں نے چڈی کے ذریعے بہت مثبت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ساتھ ہی تفریح کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ موجودہ دور میں عورتوں کی جنسی آزادی اور ہم جنسیت جیسے معاملوں پر معاشرے میں موجود منافقت کا پردہ چاک کیا ہے۔ فلورا نے بے رنگ، اکتائیہوئی اور تنہائی سے الجھتی گھریلو عورت کا کردار زبردست طریقے سے ادا کیا ہے۔ نتیش نےبھی دفتری کاموں میں دبے شوہر کا کردار بہت اچھے ڈھنگ سے نبھایا ہے۔

یہ فلم چودہ فروری یعنی ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہوئی تھی۔ اسے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments