جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر وزیراعظم مجھ سے ناراض نہیں: فروغ نسیم


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر وزیراعظم مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ان سے ناراضی سے متعلق تمام خبریں غلط ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز کی جانب سے دائر جواب میں وزیراعظم کے خاندان پر اعتراض کی مذمت کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے دعویٰ کیا کہ صدارتی ریفرنس پر وکلاءکی اکثریت حکومت کے ساتھ ہے۔ وکلا مجھے جانتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ آئین، قانون اور عدلیہ کی بالادستی کی بات کی ہے۔

وکلا کا ایک دھڑا اختلاف کرتا ہے لیکن وہ میرے بھائی ہیں۔ جج صاحبان کی جاسوسی کبھی ہوئی نہ ہونے دیں گے جب تک میں ہوں ایسا ممکن نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور کے معاملے پر جو کہنا تھا وہ کہہ چکا ہوں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ خالد جاوید کی بطور نئے اٹارنی جنرل پاکستان تقرری پر اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں خالد جاوید کی سمری بنا کر دی جب ہی ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments