شہباز تتلا اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس: پولیس کو مفخر عدیل کے لاپتہ ملازم عرفان کی تلاش


شہباز تتلا ایڈووکیٹ اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ مبینہ طور پر تیزاب اور مٹی ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں نے نیا انکشاف کیا ہے کہ مفخر عدیل نے کوئی ڈرامہ لکھا تھا جس کے شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا۔ تیزاب لانے کی ذمہ داری مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تھی۔ عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلنز لاتا رہا۔ دھول اڑانے کیلئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کا کہہ کر منگوائی گئی ۔

پولیس کے مطابق عرفان کی گرفتاری کے لئے تین مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن تاحال اس کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی۔ تفتیشی اداروں کو مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تلاش ہے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کے لاپتہ ہوتے ہی عرفان بھی لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملازم عرفان ایس ایس پی کے ساتھ ہی گیا ہے۔ فیصل ٹائون والے مکان کی دیکھ بھال بھی عرفان کے ذمہ تھی۔ مفخر عدیل نے فیصل ٹائون گھر کی چابی بھی عرفان کو دے رکھی تھی۔ پولیس کو شک ہے کہ عرفان کے پاس شہباز اور مفخر کے لاپتہ کیس میں اہم معلومات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments