پی ایس ایل فائیو کے میزبان احمد گوڈیل کی ٹرولنگ


پی ایس ایل سیزن فائیو اس سال پاکستان میں ہورہا ہے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے جس کے باعث پی سی بی اور حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ان بین الاقوامی کرکٹرز کو اعتماد دلانے اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے پی ایس ایل کا پورا سیزن ملکی میدانوں میں کرائے جائیں۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ ملک بھر کے معروف گلوکار فنکاروں نے اپنی پرفامنس پیش کی۔ ڈانس، گانے کی پرفانس کے بعد قومی ترانے ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایسے مقامات بناکر دکھائے جو پاکستان کی عکاسی کریں۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل سانگ تیار ہوا جو پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستانی عوام میں بری طرح فلاپ ہوچکا ہے چونکہ اسے شاید بہتر انداز میں نبھایا نہیں گیا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران احمد گوڈیل میزبان تھے اور کچھ ہی دیر بعد ان کی میزبانی کو گراونڈ میں بیٹھے شائقین نے رد کردیا اور گراونڈ میں مختلف آوازیں کسی جانے لگیں جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مختلف سائٹس پر بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ حتی کے انہیں ذاتی طور پر تقریب کی ناکامی کا ذمہ دار تک ٹھرادیا گیا اور ان سے دوبارہ کبھی ہوسٹنگ نہ کرنے جیسے مشورے بھی فارغ گھر پر بیٹھے سوشل میڈیا صارفین نے دے دیے۔

احمد گوڈیل ایک نوجوان جو کہ ہوسٹنگ کررہا تھا ان کے مطابق وہ صرف گراونڈ ہوسٹ تھے شائقین کو جگانے اور انہیں موٹی ویٹ کرنے کے لئے۔ نہ کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ہوسٹ تھے مگر انہیں اصل ہوسٹ کے دیر سے آنے کی وجہ سے پی سی بی آفیشلز نے اسٹیج پر شائقین کو جگانے کے لئے کھڑا کردیا اور انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ بین الاقوامی براڈ کاسٹر سمیت پورے ملکی میڈیا پر براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں یہاں باتوں کو کچھ سمجھنے کی ضرورت ہے یقینن جس نے بھی افتتاحی تقریب دیکھی ہوگی وہ اس بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ احمد گوڈیل اپنی توجہ گراونڈ میں بیٹھے شائقین کو جگانے پر رکھے ہوئے تھا نہ کہ پوری پاکستانی قوم پر جو ٹی وی کے ریموٹ ہاتھ میں لئے انہیں خوب صلواتوں سے نواز رہی تھی۔

قصور وار صرف احمد گوڈیل نہیں بلکے مکمل ذمہ دار پی سی بی حکام اور پروگرام مینجرز ہیں۔ پوری تقریب کا مشاہدہ کیا جائے تو میزبانی کے علاوہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال تو کیا گیا تاکہ مزار قائد، مینار پاکستان کے مناظر بناکر دکھائے جاسکے مگر کافی دیر تک پورا اسٹیڈیم اور سارے چینلز کی اسکرین اندھیرے میں ڈوب گئیں جس کا قصور وار میزبان احمد نہیں تھا۔

پرفامنس دکھانے والے فنکاروں پر اسپاٹ لائٹ نہیں رکھی گئی تھی کون کیا گارہا ہے کسی کو معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا بس کچھ ناچتے ہوئے لوگ نظر آ رہے تھے کچھ فنکار ان کی پرفامنس کے دوران ان کا پارٹ کٹ کردیئے جانے پر ناراض بھی ہوئے جبکہ نجی ویب سائٹ کو میزبان احمد نے یہ بیان بھی دیا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں انہیں پی ایس ایل سیزن فور اور تھری کا گانا بجانے سے منع کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے باعث پی سی بی نے احمد گوڈیل کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ منسوخ کردیا ہے جو کہ یقنن ایک نامناسب رویہ ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ہوسٹ احمد گوڈیل کو نان پروفیشنل رویے پر نکالا گیا تو بھائی پھر تو سارے نان پروفیشنلز کو نکالو تاکہ اگلی بار تقریب بہتر انداز میں کروائی جاسکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments