عمران خان کا مذاق اُڑانے پر نیو ٹی وی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ؟


وزیراعظم عمران خان کا مذاق اُڑانے پر حکومت نے پروگرام میزبان خالد بٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی انس ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود پر تنقید کو برداشت کرنے کے بجائے ںیو ٹی وی کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام میں مذاق بنانے پر پروگرام میزبان سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جن میں پروگرام کا میزبان خالد بٹ، فیصل چودھری، مصطفی چودھری شامل ہیں۔

واضح رہے 2013 میں ایک حادثے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے نرس کو حور تصور کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو مذاق بنایا تھا۔

 متنازعہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام ہوسٹ خالد بٹ ڈمی عمران خان سے گفتگو کرتے ہیں۔ بعد ازاں ڈمی عمران خان خود کو انجکشن لگانے کے بعد پروگرام ہوسٹ میں حور کو دیکھنے لگتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل اس پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف سے متعلق بھی ایسے کلپ بنائے گئے تھے۔ جس میں انہیں بوٹ پالش کرتے دکھایا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments