سبین سلطان نامی لڑکی کی وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل
حریم شاہ کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک اور خاتون کا تذکرہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک لڑکی وزیراعظم عمران کے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہی ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بنا رہی ہے۔
انھوں نے اس ویڈیو کے اوپر لکھا کہ یہ حریم شاہ نہیں ہیں بلکہ فیصل واوڈا اور شہزاد اکبر کی بدولت وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر اور وزراء کے دفاتر کو استعمال کر رہی ہے۔ ناصر بٹ نے سوال کیا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے اور میڈیا کہاں ہیں؟ اس کی اجازت کون دے رہا ہے؟
This is not #Hareemshah but a new entry known as Sabeen Sultan using PM House and ministerial offices thanks to Shehzad Akbar & Fesal Vawda. Where’s NAB, FIA and media? Who is allowing this? pic.twitter.com/4LFrpeJhkL
— Senator Nasir Butt (@nasirbuttuk) February 24, 2020


