اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبہ کی فواد چودھری کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی


اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبہ نے وفاقی وزیر فوادچودھری کی گاڑی کو گھیر لیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے فوادچودھری کی گاڑی کے آگے نعرے بازی بھی کی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اساتذہ اور طلبہ نے وفاقی وزیر فوادچودھری کی گاڑی کو گھیر کر وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلامیہ کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے ”گو دی سی گو“کے نعرے لگائے۔ پولیس کی بھاری نفری نے وفاقی وزیر فوادچودھری کو گھیرے سے نکالنے کی کوشش کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments