بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر شیو سینا کے ترجمان اخبار میں کڑی تنقید


شیوسینا کے ترجمان سامنا نے سوال کیا ہے کہ دہلی فساد میں بیالیس افراد ہلاک ہوئے۔ عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ کہاں تھے۔سامنا میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر فرض کریں کہ دہلی میں کانگریس یا کسی دوسرے اتحاد کی حکومت ہوتی تو وزیرداخلہ کا استعفیٰ مانگا جاتا۔ بڑے پیمانے پراحتجاج ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ اپوزیشن کمزور ہے۔

شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ ہفتے کے فسادات پر سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیرداخلہ امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں بھی مرکز ی حکومت اور وزیرداخلہ امیت شاہ پر سخت نکتہ چینی کی گئی ہے۔ سامنا نے سوال کیا ہے کہ دہلی فساد میں بیالیس افراد (42) ہلاک ہوئے۔ عوامی املاک کو بھاری نقصان  پہنچا۔ اس وقت وزیرداخلہ امیت شاہ کہاں تھے۔ سامنا میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر فرض کریں کہ دہلی میں کانگریس یا کسی دوسرے اتحاد کی حکومت ہوتی تووزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگا جاتا۔  بڑے پیمانے پر احتجاج ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا ہے کیونکہ اپوزیشن کمزور ہے۔ سامنا کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران امیت شاہ نے تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن جب دہلی فساد کی آگ میں جل رہی تھی تب وزیرداخلہ نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ دنوں ہونے والے تشدد میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ دہلی کے شمال – مشرقی علاقے میں بھڑکے تشدد کے بعد اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن پولیس کیلئے ابھی بھی صورت حال معمول پر نہییں آئی۔ چیلنجز کم نہیں ہے۔ دہلی میں پھیلے تشدد (Delhi Violence) کے بعد گزشتہ روز پہلا جمعہ تھا۔ جمعے کی نماز کے مد نظر پولیس نے اپنی چوکسی اور بڑھا دی ۔ رات تک تشدد متاثر علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ دنوں میں بھڑکے تشدد میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 زیادہ زخمی ہوگئے۔

دہلی پولیس نے علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے چپے۔چپے پر اپنے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی۔ تشدد متاثر علاقوں میں پولیس کی مستعدی بڑھا دی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments