افغان امن معاہدے کے محض دو روز بعد خوست میں فٹبال میچ کے دوران خوفناک دھماکہ: 3 افراد ہلاک، 11 زخمی


افغان امن معاہدہ ہونے کے محض 2 روز بعد افغانستان میں فٹبال میچ کے دوران خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ صوبہ خوست میں واقع فٹ بال اسٹیڈیم میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل طے پائے افغان امن معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز افغانستان کے صوبہ خوست میں فٹ بال میچ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ تاہم تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے متنازع بیانات کے بعد افغان طالبان نے افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments