افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں دو کمانڈروں سمیت 6 داعش جنگجو ہلاک


افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں چھ داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کنہڑ کے ضلع نیورگال میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو گروپ کمانڈروں قاری ظاہر اور غنی سمیت 6 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

دریں اثناء کنہٹر میں ہی چالیس سے زائد داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب فغان صدر اشرف غنی کے متنازع بیانات کے بعد افغان طالبان نے افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے ذرائع نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدے کے لئے سات روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، اب اس کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔ معاہدے کا اطلاق افغان فورسز کے خلاف کارروائی پر نہیں ہوتا اس لیے ان کے خلاف دوبارہ سے کارروائیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجو غیر ملکی افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے البتہ افغان فورسز کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے امریکا اور طالبان معاہدے کے تحت قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان نے بین الافغان مذاکرات میں بھی شرکت نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments HS