مرد مارچ کے حوالے سے چند اہم باتیں


جس دن سے مرد مارچ کی مہم کا آغاز ہوا ہے تب سے عورت مارچ والے کہہ رہے ہیں کہ مردوں کو کیا مسئلہ ہے؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہی سوال مرد مارچ والے بھی کرتے ہیں کہ تمہارے مسائل کیا ہیں اپنے جائز مسائل بتائیں اگر ہم ساتھ کھڑے نہ ہوں تو پھر بات مارچ تک آتی ہے۔ اگر آپ لوگ اپنے مسائل نہیں بتانا چاہتے اور مارچ کرنا چاہتے ہیں تو مرد مارچ والے بھی تمہیں اپنے مسائل کیوں بتائیں۔ وہ بھی مارچ کرکے اپنے مسائل بیان کریں گے۔

دوسری بات اکثریت یہ سوچ اور کہہ رہی ہے کہ مرد مارچ عورت مارچ کی مخالفت میں ہے اور سمجھ رہے ہیں کہ مرد بھی 8 مارچ کو مارچ کریں گے یہ سراسر غلط ہے۔ مرد مارچ 8 مارچ کو ہرگز بھی نہیں ہونا یہ دن عورت مارچ والوں نے مخصوص کیا ہے مرد مارچ کے لئے کوئی اور مناسب تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تیسری بات کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ مرد مارچ کا مقصد عورتوں کے حقوق پر بولنے کے خلاف ہے یا پھر عورتوں کے خلاف ہے۔ یہ بھی سراسر غلط ہے مرد مارچ عورتوں کے خلاف ہے نہ ہی عورتوں کے جائز حقوق پر بات کرنے اور احتجاج کرنے کے خلاف ہے۔ جہاں تک بات ہے عورت مارچ والوں کی تو عورت مارچ میں صرف عورتیں نہیں ہیں بلکہ کثیر تعداد میں مرد بھی شامل ہیں۔ جب مرد مارچ عورت مارچ پر سوالات و اعتراضات اٹھاتے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ وہ عورت ذات کے خلاف سوالات و اعتراضات ہیں۔ وہ صرف اس سوچ اور نظریہ پر سوالات و اعتراضات ہیں جسے عام الفاظ میں فیمینزم کہتے ہیں۔ اور فیمینسٹ صرف عورتیں نہیں مرد بھی بہت ہیں۔

آخری بات مرد مارچ صرف مخصوص مرد حضرات کے لئے ہرگز بھی نہیں ہے یہ تو اس خاندانی نظام کے لئے ہے جس کا حصہ ماں، بہن، بیٹی اور بیوی بھی ہے۔ اس سوچ کا نام ہے جس سے خاندان بنتے ہیں نہ کہ اجڑتے ہیں۔ مرد مارچ میں صرف مرد شرکاء نہیں ہوں گے بلکہ خواتین بھی اپنے فیملی نظام کو بچانے کے لئے ساتھ ہوں گی۔ اور وہ بتائیں گی کہ ہماری نمائندہ ماروی سرمد جیسی خواتین نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایسے کسی عورت مارچ کے حق میں ہیں جس سے عورت ذات کی تذلیل اور جگ ہنسائی ہورہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments