ڈراؤنے خواب کا قلم


ہسپتال سے رخصت ہونے کے بعد اس بانجھ جوڑے کو ہسپتال بلایا گیا تھاجنہیں میں نے صبح ہی خبر کردی تھی کہ انہیں کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔ وہ دونوں گھر آنے والے بچے کے لیے نئے نویلے کپڑے لے کر تیار بیٹھے تھے اور میرے فون کا انتظار کررہے تھے۔ وہ لوگ فوراً ہی ہسپتال آگئے ۔ ان کے نام سے میں نے پرائیوٹ کمرہ بک کرایا ہوا تھا۔ ہسپتال میں ہی بچے کی ذمہ داری انہیں سونپ کر میں سرجیکل وارڈ میں اسے دیکھنے گیا تھا۔

وارڈ میں سسٹر نے لڑکی کو کونے والابستر دیدیا تھا۔ وہ بڑی ہمت سے کمبل اور چادر میں لپٹی ہوئی پریشان پریشان سی لیٹی ہوئی تھی۔ میں نے اسے سمجھایا کہ میرا ایک دوست اس کے دیئے ہوئے پتے پر جاکر اس کی ماں کو لے کر آئے گا۔ میں اسے بتاؤں گا تمہیں ایمبولینس میں ہسپتال لایا گیا تھاکیونکہ تم سڑک کنارے سے بے ہوش ہوگئی تھیں کیونکہ تمہارا اپنڈکس پھول کر پھٹ گیا تھامگر تمہارا آپریشن ہوگیا ہے جان بچ گئی ہے۔اور اپنڈکس نکال دیا گیا ہے۔

اس کی آنکھوں سے شُکر کے آنسو بے ساختہ نکلتے چلے گئے تھے۔

چوتھے دن وہ ہسپتال سے گھر چلی گئی تھی۔ اُداس ، مضحمل اور مطمئن۔ میں نے اس کے کان میں کہہ دیا تھا کہ پیدا ہونے والا بچہ بہت ہی پڑھے لکھے خاندان نے لے لیا ہے۔اور یہ راز ہمیشہ کے لیے راز رہے گا کیونکہ انہیں تمہارے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔

پانچویں دن وہ بچہ نرسری سے رخصت ہو کر کمرے میں آگیا اور اگلے دن وہ دونوں خوش و خرم اس بچے کو لیکر اپنے گھر چلے گئے تھے۔

تین ہفتے کے بعد وہ مجھ سے ملنے آئی تھی میرے لیے ایک قیمتی قلم کا تحفہ لے کر۔ اس نے بہت کچھ کہا تھا۔ شکریے کے بہت سے الفاظ۔

میں نے وہ قلم نہیں لیا ۔ میں نے اسے سمجھایا کہ اب میں کبھی بھی اس سے ملنا نہیں چاہتا ہوں۔ اسے یاد بھی نہیں رکھنا چاہتا ہوں۔ تمہیں بھی سب کچھ بھولنا ہوگا جیسے ہم سب ڈراؤنے خواب کو بھول جاتے ہیں۔ وہ بھی ایک ڈراؤنا خواب تھا اور قلم نہ لینے کی وجہ بھی یہ ہے کہ اس قلم سے مجھے وہ ڈراؤنا خواب یاد آجائے گا۔تم ایک ڈراؤنا خواب نہیں ہو۔ تم ایک جیتی جاگتی سمجھدار محبت کرنے والی بیٹی ہو جس کی ہم حفاظت نہیں کرسکے۔ جس نے اپنی خود حفاظت کرنی ہے زندگی کو آگے لے کر جانا ہے۔ انہی حالات سے لڑنا ہے اس قلم کو توڑ دو پھینک دو اور سب کچھ بھول جاؤ۔
اس نے قلم واپس رکھ لیا ۔

ڈاکٹر شیر شاہ سید
Latest posts by ڈاکٹر شیر شاہ سید (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments