میری بیوی نے کہا ہے کہ ماروی سرمد سے ہار مانی تو میں گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی:  خلیل الرحمان قمر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو انٹر ٹیمنٹ نے خلیل الرحمان قمر سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، اس دوران خلیل الرحمان قمر کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ آپ کو پتا ہے دو دن سے ایک ہی کپڑوں میں انٹرویو دے رہا ہوں۔ میری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔ ماروی سرمد کے بارے میں خلیل الرحمان نے کہا یہ کیا سمجھتی ہیں اپنے آپ کو؟ کون ہے کہاں سے آئی ہے؟ دین کو اور پاکستان کو گالی دیتی ہے اور مجھ سے امید کی جا رہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں۔ اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے میں خود کو مارنا اورخودکشی کرنا پسند کروں گا۔

میزبان نے خلیل الرحمان قمرسے سوال کیا کہ کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے ”میرے پاس تم ہو“ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ 5 گنا کر دیا ہے جس پر انہوں نے کہا میں پہلے ہی پاکستان کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں اور میں پروڈیوسرز کا بڑا خیال کرتا ہوں میں انہیں اتنی تکلیف میں نہیں ڈالتا۔ میں جانتا ہوں وہ کتنا کماتے ہیں۔

عورت مارچ کے حوالے سے خلیل الرحمان نے کہا آج میں اس کے خلاف میدان میں کودا ہوں، کل چارلوگ اورآئیں گے اور خواتین بھی اس کے خلاف سامنے آئیں گی کیونکہ اس سے دراصل متاثر تو وہ عورتیں ہورہی ہیں، زیادتی ان کے ساتھ کی جارہی ہے کہ آپ ان کی حیاداری میں نقب لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *