مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں: ماروی سرمد


ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لائیو ٹی وی شو کے دوران تلخ کلامی کے بعد سماجی کارکن ماروی سرمد کو شدید سماجی دباؤ کا سامنا ہے۔

سماجی کارکن ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ اسفل افراد نے ان کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کردیا ہے۔ ماروی سرمد کے مطابق نمبر اور ای میل لیک ہونے کے بعد سے انہیں مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

ماروی سرمد نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے کے دوران گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments