وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج ہے کہ وہ وائسرائے کو کچھ نہیں کہہ سکتے: ڈاکٹر شاہد مسعود


سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ وائسرائے کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وزیراعظم اعلان کرتے ہیں کہ کسی صورت بجلی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، لیکن وائسرائے حفیظ شیخ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوا دیتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ تیل موجود ہے لیکن تیل خریدنے والے کم پڑ گئے ہیں، کیونکہ کارخانے بند ہیں، ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیے گئے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹرز بند ہو رہے ہیں، جب پیداوار ہی نہیں ہو رہی، تو تیل خرید کے کیا کرنا ہے؟ آج دنیا میں تیل ہی تیل ہے، 100 ڈالر فی بیرل والا تیل 30 ڈالر پر آگیا ہے۔ تیل کی بڑی بڑی کارپوریشنز کے سٹاک گر گئے، جس سے مارکیٹ کریش کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھاؤں گا۔ جبکہ وائسرائے حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھا دی جائیں گی۔ آج مشیر خزانہ نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کو فارغ کر دیا ہے، یہ بہت بڑی سرمایہ کاری لارہے تھے، لیکن ان کو بھی فارغ کردیا گیا۔

جن کو فارغ کیا جاتا ہے وہ یہی کہتے ہیں کہ بعض وجوہات کی بناء پر استعفا دیا۔ عمران خان کیلئے بڑا چیلنج ہے کہ عمران خان ایسٹ انڈیا کمپنی کے وائسرائے کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن مشیرخزانہ نے فوری سمری بھجوا دی کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ یہ وزیر اعظم کی بات نہیں سنتے تو پھر کس کی بات سنیں گے؟

Facebook Comments HS