میر شکیل الرحمان کیس: نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا


قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جیو نیوز اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 54 کنال کے پلاٹ الاٹ کیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 1986 میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

نیب نے سابق وزیراعظم کو 20 مارچ کو 11 بجے طلب کیا ہے تاہم سابق وزیراعظم ان دنوں علاج کے لیے برطانیہ میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔ ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کیا۔

13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments