وزیراعظم نے حکومتی تشہیر کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی


وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ونگ حکومتی اقدامات کا دفاع کرے گا اور مخالفین کو مؤثر جواب دے گا۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ 27 افراد پر مشتمل ہو گا جو کہ حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں تھی اور اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی سمری مسترد کردی تھی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ وزارت خزانہ کا اختیار نہیں ہوتا، ای سی سی نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا بجٹ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments