نواز شریف نے بھارت کے خلاف بیان بازی اور کلبھوشن کی نشاندہی سے منع کیا تھا: تسنیم اسلم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت خارجہ کےحکام کو بھارت کےخلاف بیان بازی سے نہ صرف منع کیا تھا بلکہ یہ ہدایات بھی واضح طور پر موجود تھیں کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔ شریف خاندان بھارت کا حامی تھا اور اس کی ایک وجہ شاید بھارت کے ساتھ ان کے کاروباری امور تھے۔

یہ انکشافات وزارت خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے مبینہ طور پر ایک انٹرویو کے حوالے سے سامنے آئے ہیں جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو یہ ہدایت بھی کی تھی کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لینا اور نہ ہی بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر کرنا ہے اس لئے ان کے دور حکومت میں ان دونوں ہدایات پر عمل ہوتا رہا۔

اس انٹرویو میں تسنیم اسلم سے یہ بھی منسوب کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دہلی گئے تو وہاں انہوں نے کشمیری قیادت سے کوئی ملاقات نہیں کی جبکہ پاکستان کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنما نئی دہلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملاقات کرتا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

One thought on “نواز شریف نے بھارت کے خلاف بیان بازی اور کلبھوشن کی نشاندہی سے منع کیا تھا: تسنیم اسلم

  • 16/03/2020 at 11:04 pm
    Permalink

    جس قدر بے شرمی اور ڈھٹائی سے سابق وزیرِا عظم کی اس عورت کے زریعے کردار کشی کروائی گئی ہے تو نہ جانے کیوں مجھے خلیل الرحمان قمر کا مشہورِ زمانہ ڈائلاگ ’’ دو ٹکے کی عورت‘‘ بہت یاد آ رہا ہے ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *