سکھر پیپلزپارٹی نے دنیا کا سب سے بڑا آئسولیشن سینٹر بنا دیا


پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 12 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش پر مشتمل چھ ہزار 240 اپارٹمنٹس کو کروناوائرس ایمرجنسی سینٹر میں تبدیل کرکے سکھر کی لیبر کالونی میں دنیا کا سب سے بڑا آئسولیشن سینٹر بنادیا، اس سے پہلے چیننے ایک ہزار بستروں پر مشتمل ووہان شہر میں کرونا ایمرجنسی سینٹر بنایا تھا، سندھ حکومت نے ناردرن بائے پاس کراچی میں تینہزار آٹھ اپارٹمنٹس پر مشتمل آئسولیشن وارڈز بھی بنائے ہیں، اس کے علاوہ کوٹری میں ایک ہزار 24، حیدرآباد میں پندرہ سو چار اورنوری آباد میں 192 اپارٹمنٹس پر مشتمل آئسولیشن ایمرجنسی وارڈز بنادیئے گئے ہیں، کراچی کے تمام اسپتالوں میں آئسولیشنسینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ کراچی کے علاقوں دنبہ گوٹھ اور گڈاپ میں الگ سے دو آئسولیشن سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریبا 250 افراد کی گنجائش موجود ہے، واضح رہے کہ سندھ حکومت اپنی مدد آپ کے تحت کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 10 ہزارسے زائد میڈیکل کٹس بھی منگوالی ہیں جبکہ سندھ حکومت ائیرپورٹ پر بھی اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں میں کرونا وائرس کیتشخیص کررہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments