نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام لوگوں کو کیا سبق پڑھاتے رہے؟


حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ائمہ کرام سے گزارش کی گئی تھی کہ جمعہ کے اجتماعات کو مختصر کیا جائے، متعدد علمائے کرام نے بھی اس حوالے سے خصوصی اپیلیں کی تھیں لیکن لاہور میں بعض جگہوں پر جمعہ کی نماز میں ائمہ کرام اس اپیل کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے نماز جمعہ کے حوالے سے فیس بک پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہماری مسجد کے خطیب صاحب نے خطبہ اور نماز جمعہ میں گزشتہ سے دو گنا وقت لگایا اور حکومتی ہدایات کا پرچہ دکھا کر کہا یہ کہتے ہیں سلام نا کرو جبکہ سلام میں سلامتی ہے۔۔۔۔ غرض سرکاری پرچے کی ایک ایک شق کے الٹ کرنے کی ترغیب دی، بجائے عمل کرنے کے۔۔۔ ایمان تقویٰ اور توکل کی تلقین کرتے رہے۔‘

دوسری جانب حکومت کی جانب سے لوگوں سے بار بار اپیل کے باوجود وہ گھروں میں رہنے کی بجائے سڑکوں پر سیرو تفریح میں مصروف نظر آتے ہیں۔ لاہور کے بازاروں ، ہوٹلوں اور ریستورانوں پر لوگوں کا رش پہلے کی طرح ہی نظر آ رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments