کورونا وائرس کی وجہ سے جنسی کھلونوں کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا


کورونا وائرس کے باعث جنسی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہونے کی خبر آ گئی ہے ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس آنے کے بعد سے جنسی کھل۔ونوں کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کی وجہ لوگوں کا رضاکارانہ طور پر خود کو گھروں میں قید کر لینا ہے۔

لوگ گھر میں تنہا رہنے کے لیے جہاں دیگر کئی چیزوں کا اہتمام کر رہے ہیں وہیں جنسی کھلونے بھی بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں، تاکہ تنہائی کے ان دنوں میں بوریت سے بچ سکیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں جنسی کھلونوں کی فروخت میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دیگر یورپی ممالک میں جنسی کھلونوں کی شرح میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے کینیڈا میں حیران کن طور پر جنسی کھلونوں کی فروخت 135 فیصد زیادہ ہوئی جبکہ اٹلی میں یہ شرح 71 فیصد رہی۔ اسی طرح امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی یہ شرح تیزی سے اوپر جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جنسی کھلونے زیادہ فروخت ہونے کی اصل وجہ گھروں میں قید رہنا نہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ میل جول سے متعلق خوف ہے، جس کی وجہ سے مرد و خواتین باہم جنسی تعلق قائم کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں چنانچہ وہ زیادہ سے زیادہ جنسی کھلونوں پر انحصار کرنے لگے ہیں۔“

https://www.dailystar.co.uk/love-sex/coronavirus-self-isolation-causing-worldwide-21713655


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments