سابق چیف جسٹس ثاقب نثار میرے خلاف سازش میں شریک تھے: خواجہ سعد رفیق


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والی سازش میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی شامل تھے۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازش میں بہت سے کرداروں میں ایک کردار ثاقب نثار بھی تھے، اگر باقی کرداروں کا ذکر کروں گا تو آگ لگ جائے گی اور میں آگ نہیں لگانا چاہتا ۔

ان کاکہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے خلاف ساڑھے پانچ سو ووٹوں سے ہرایا گیا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر ثاقب نثار نے پہلی ہی پیشی کے پہلے چار منٹ میں درخواست سائیڈ پر پھینک دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت پکڑا گیا جب میں صوبائی نشست پر ضمنی انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہا تھا، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھے۔ نیب کو اپنی مالی معاملات کے دستاویزات میں نے خود پیش کیے اور بتایا کہ میں ٹیکس بھی دے رہا ہوں اور انتخابی گوشواروں میں بھی جائیداد شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments