یہ پڑھیں اور آگے پھر تین لوگوں کو بتائے


آپ لوگ میرے ساتھ وعدہ کرے کہ جو اس تحریر میں پڑھ رہے ہیں وہ آپ نے آگے تین لوگوں کو بتانا ہوگا۔ کریں گے نا؟

تو بات یہ ہے کہ کرونا وائرس آگیا ہے، یہ جان لیوا ہے ساری دنیا اس کی زد میں ہے کسی کے پاس اس کا علاج (ویکسن) نہیں اور کچھ ممالک جنہوں نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا یا وقت پر اقدامات نہیں کیے وہاں پر آج ایک ہی دن میں 700 سو زیادہ لوگ ہلاک ہورہے ہیں

خدارا اسے سنجیدہ لیا جائے ہمارے لوگ ابھی تک اس بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں طرح طرح بے سے دلائل دے رہے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا اور کچھ لوگ اس کو مذہب سے جوڑ رہے ہیں کہ موت تو ایک دن آنی ہے وغیرہ وغیرہ کچھ لوگ اس وائرس کو ہمارے سماجی روایات کی وجہ سے ہمارے پاس آنے کا راستہ دے رہے ہیں اور کچھ لوگ اس کو سازش کا نام دے رہے ہیں۔

ساری دنیا کے لئے یہ نئی بیماری ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے بالکل ہمارا مذہب ہے اور موت سب کو آنی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمارے مذہب میں خودکشی بھی سختی سے منع ہے اور اس وائرس سے بچنے والے احتیاطی تدابیر نہ اپنانا بھی خودکشی کے زمرے میں آتا ہے۔ اصل میں انسان کا ایمان نہیں، ایمون سسٹم (Immune) کمزور ہے جو اس وائرس سے لڑ نہیں سکتا۔ جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اچھا اس کے بعد بالکل میں مانتا ہوں ہاتھ ملانا اور گلے ملنا ایک دوسرے کا خیال کرنا ہمارے سماجی روایات کا حصہ ہیں لیکن آج اگر ہم اس کو ترک نہ کریں تو ہم نہیں رہیں گے لہذا کچھ عرصے کے لئے ہمیں ان سب کو سائیڈ پر کرنا پڑے گا اور بس دور سے سلام کرنا پڑے گا اسی میں ہم سب کی بقا ہے رہی بات سازش کی تو بھائی جب زندہ رہوں کے تب ہی اس کا پتا لگا سکو گے نا کہ یہ سازش کس کی ہے تو اس کے لئے حکومت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرو جب یہ وائرس ختم ہوجائے گا تو پھر پتا لگاتے رہنا۔

گزارش یہ ہے حکومت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں گزرایں۔ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں بلکہ یہ ایک اچھا موقع بھی ہے ہمارے نوجواں کے لئے کہ اپنے بڑوں کے ساتھ وقت گزارے کیونکہ جدید زمانے نے ہمیں اس سے دور کر دیا ہے اور اس علاوہ ہاتھ دھونا، ایک دوسرے سے فاصلے رکھنا آج کے دور کا اچھا انسان ہے اور ایک اچھے انسان، مسلمان سماج کا حصہ ہونے ناتے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ خود کو بھی محفوظ کریں اور دوسرے کو بھی اس سے بچائے۔

ایک اور وعدہ بھی کرے کہ جن تین لوگوں کو آپ یہ سب بتا دیں پھر ان سے وعدہ لیں کہ وہ بھی آگے تین لوگوں کو بتائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments