کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج طلب کر لی گئی


حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فوج طلب کر لی ہے۔ وزرات داخلہ کی جانب سے سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکومتوں کی جانب فوج طلب کرنے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی 1898 کے سیکشن 131 اے کے تحت فوج کو ملک میں تعینات کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments