کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کیسز کی تعداد 884 ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان 27 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے افراد میں اٹلی سرفہرست ہے۔ جہاں ہلاک افراد کی تعداد 5436 ہو چکی ہے۔ چین کا نمبر دوسرا ہے جہاں 32 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہا ر چکے۔

سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 1850 ہوگئی ہے ایران میں 1800 افراد کورنا کا شکار ہوئے جس کے بعد ایران نمبر چار پر آ گیا ہے۔ فرانس 675 ہلاکتوں کے ساتھ 5ویں، امریکہ 458 ہلاکتوں کے باعث 6ویں ، جبکہ برطانیہ کا نمبر ساتواں ہے۔ جہاں 281 افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوئے۔ نیدرلینبڈ 150، جنوبی کوریا 111، سوئٹزرلینڈ 98 ہلاکتوں کے ساتھ باالترتیب 8ویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

جبکہ پاکستان 6 افراد کی ہلاکتوں کے ساتھ 27 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جس سے 50 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے باعث 50 سے ممالک کی حکومت نے عوام کو گھر رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہزار 668 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو ئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 96958 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 18233 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 10298 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *