کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے


کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ووہان ڈاکٹروں نے انتباہ کیا ہے کہ کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ رپورٹ ووہان کے ٹونگجی میڈیکل کالج کے سنٹر برائے ری پروڈکٹیو میڈیسن کے پروفیسر لی یوفینگ کی سربراہی میں ایک ٹیم سے آئی ہے، جہاں وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔

اس ٹیم نے یہ رپورٹ اسپتال کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی، تاہم چینی سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر اس خبر کو شیئر کیا جا رہا تھا جس کے بعد رپورٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ ابھی تک کسی مطالعے نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم ماہرین نے تجربات کے بعد شدید مدافعتی نقصان کے امکانات پیش کیے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس مردانہ اعضا کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وبا مردانہ جنسی ہارمون کی تشکیل کو متاثر کر سکتی ہے۔ چین میں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مرد مریضوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت یاب ہوتے ہی اس حوالے سے ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments