سندھ میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔

سندھ حکومت نے 27مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کل کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہوگا، تین سے پانچ افراد کو امام مسجد کے ساتھ نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی کہا ہے کہ ہر نماز میں چار سے پانچ نمازی ہوں گے، 5 اپریل تک یہ پابندی رہےگی، نوٹیفیکیشن کا اطلاق صبح سے ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments