شہزادہ چارلس کے بعد وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے
برطانوی حکومت نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی علامات میں شدت نہیں ہے اور وہ طبی تنہائی اختیار کریں گے۔
"ان کا انگلینڈ کے چیف میڈیکل افسر پروفیسر کرس وھٹی کے کہنے پر کرونا وائرس کےلیے ٹیسٹ کیا گیا تھا”۔ مزید کہا گیا ہے کہ وہ حکومت چلاتے رہیں گے۔
بورس جانسن نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کم شدت والی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں پوزیٹو قرار دیے گئے ہیں۔ وہ طبی بنیادوں پر تنہائی اختیار کر رہے ہیں لیکن وہ اس وائرس کے خلاف جنگ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حکومت کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے اسے شکست دے سکتے ہیں۔
برطانیہ میں 11600 کنفرم کیس ہیں جن سے 578 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ 71 سالہ شہزادہ چارلس میں ہلکی علامات دکھائی دی گئِ ہیں لیکن ان کی صحت اچھی ہے۔


