دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ


دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ورلڈ او میٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ کا ہندسہ بھی عبور کرگئی اور اب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 143 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کورونا کی یہ وبا 25 ہزار 278 انسانی جانوں کو نگل چکی ہے۔

دنیا بھر میں مجموعی طور پر کورونا میں مبتلا ہونے والے ایک لاکھ 28 ہزار 778 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اگر صحتیاب لوگوں اور اموات کی شرح کا تناسب نکالا جائے تو صحت مند ہونے والے افراد کا تناسب 84 فیصد اور مرنے والوں کی شرح 16 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر کے 21 ہزار 88 مریض (یعنی 5 فیصد لوگ) ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

دنیا میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا نے 8 ہزار 215 انسانی زندگیوں کے چراغ گل کیے ہیں۔ سپین میں اس وبا نے 4 ہزار 858 انسانی جانیں تلف کی ہیں جبکہ چین میں 3 ہزار 292 افراد اس کا شکار بنے ہیں۔ ایران میں 2 ہزار 378 لوگوں نے اس وبا کے ہاتھوں اپنی زندگی گنوائی ہے جبکہ فرانس میں کورونا کی وجہ سے 1 ہزار 696 لوگ موت کے منہ میں گئے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments