فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا جھوٹ پکڑا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کسی رابطے کی صاف تردید کر دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماریہ بی کے ملازم کے حوالے سے کیس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ ماریہ بی کے کیس میں اثر انداز ہوئے اور ان کے شوہر کو رہا کروایا، ماریہ بی نے آ پ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس کیس کا کوئی علم نہیں، نہ تو مجھے اس حوالے سے کچھ پتہ ہے اور نہ ہی مجھ سے کسی نے رابطہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کتنی خطرناک بیماری ہے۔ اٹلی میں لوگوں کو اس لیے سمجھ آئی کیونکہ وہ ایک دن میں سات سو سے زائد لو گ مرے لیکن پاکستان میں ابھی صرف نو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، اس لیے لوگوں کو اس کی سنجید گی کا اندازہ نہیں ہو رہا ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *