ایران سے مزید زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئے


چاغی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران سے مزید 113 زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئے ہیں۔ تفتان بارڈر پر 150 سے زائد زائرین قرنطینہ میں موجود ہیں۔ 50 زائرین کا تعلق بلوچستان اور باقی زائرین کا تعلق مختلف صوبوں سے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق ایران سےآنے والےمزید 113 زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئےہیں جنہیں سکریننگ کے بعد پاکستان ہاؤس قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔ اس وقت تافتان بارڈر قرنطینہ میں مقیم 180 افراد کا تعلق چاغی، نوشکی، دالبندین، کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ہے۔ انھیں بہت جلد روانہ کر دیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments