سعید غنی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ان کی کورونا وائرس کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آئی جو کہ مثبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بتا چکا ہوں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فی الحال گھر پر بیٹھ کر ہی سرکاری امور سرانجام دے رہا ہوں۔ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments