برطانیہ میں اموات 24 گھنٹے میں 260 سے بڑھ کر 1019: چھ ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ


برطانوی حکومت نے 6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے، اموات کی تعداد 260 سے بڑھ کر 1019 تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے اور اموات کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 6 ماہ تک یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ہیری نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ لوگوں کو اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ یہ وائرس ہفتوں میں نہیں پھیلے گا، اسی طرح سماجی فاصلے اختیار کرنے کے اقدامات سے بھی واضح نہیں ہو رہا کہ اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اس وقت کورونا وائرس سے گزشتہ 24  گھنٹے میں اموات کی تعداد 209 سے بڑھ کر 1019 سے 1228 تک پہنچ چکی ہیں۔ اس لیے تین ہفتوں کی نظر ثانی کے بعد اگر یہ وائرس مزید پھیلا تو سخت اقدامات اٹھائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن 6 ماہ تک جاری رکھا جائے یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 5.8 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے 30 ملین گھروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پابندیوں پر وزیراعظم کے خط پر مبنی ہدایت نامہ پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔ یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر لگ بھگ 58 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئے گی۔ برطانوی وزیراعظم نے عوام سے کہا کہ سائنسی اور طبی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔ عوام قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments