اردو اور سندھی زبان کے معروف ادیب اور ڈرامہ نگار عبدالقادر جونیجو کا انتقال ہو گیا


اردو اور سندھی زبان کے معروف ادیب اور ڈرامہ نگار عبدالقادر جونیجو کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ ۔اطلاعات کے مطابق عبد القادر جونیجو کوحیدرآباد میں اپنے گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔ عبدالقادر جونیجو جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد وہ گذشتہ روز حیدرآباد کی نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ آج صبح ان کا جنازہ جامشورو سے ان کے آبائی گائوں جنھان سومرو پہنچایا گیا۔ لاک ڈائون کے باعث نماز جنازہ اور تدفین میں ورثا قریبی عزیزوں سمیت محدود لوگوں نے شرکت کی۔

عبدالقادر جونیجو 13 ستمبر 1945ء کو تھرپارکر کے ایک گاؤں جینہن میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے افسانوں کے مجموعے ویند ڑوہی لہند ڑسج اور واٹوں، راتیوں ائیں رول کے نام سے اور خاکوں کا مجموعہ شکلیوں کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ ان نے عالمی ادب کے کچھ شہ پاروں کو سندھی زبان میں بھی منتقل کیا۔ ایک انگریزی ناول دی ڈیڈ ریور بھی تحریر کیا تاہم ان کی شہرت کا باعث ان کے لکھے ہوئے سندھی ڈرامے ہیں جن میں دیواریں، چھوٹی سی دنیا، تھوڑی خوشی تھوڑا غم نے ملک گیر مقبولیت حاصل کی۔

وہ ڈیپارٹمنٹ آف سندھیالوجی اور سندھی لینگویج اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

(بشکریہ: عقیل عباس جعفری)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments