شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9دہشت گردہلاک،5 فرار ہونے میں کامیاب


\"sheikhupura\"

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں9دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تیرہ سے چودہ دہشتگرد شیخوپورہ مریدکے روڈ پر واقع خیرو کے ملیاں کے قریب موجود ہونے کی اطلاع تھی۔ ملزمان اہم تنصیبات اور پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے باعث نو دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار سے پانچ دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد پرائما کورڈ، چار کلاشنکوف، پانچ پستول، گولیاں اورپانچ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments