یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سے بیس لاکھ کلو چینی خرید لی


اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے چینی خرید لی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سے یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 67 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر خریدی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم ترین ریٹ پر چینی دینے کا وعدہ پورا کیا۔

گزشتہ ماہ (مارچ) کے دوسرے ہفتے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر کے بغیر جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام نے جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کے حوالے سے وضاحت کی تھی کہ 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین نے سب سے کم نرخ 67 روپے کلو کی پیشکش کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments