میرے بڑے بہن بھائی
سو انٹروڈیوس یور سلف پلیز
امممم ائی ایم اسمارہ لطیف۔ اینڈ ماسٹرز ان پبلک ایڈمنسٹریشن۔ اور اگے بھی بولے چلی گئی لیکن بولنے کا انداز انتہای ملتجیانہ سا گھگھیاتا ہوا لہجہ۔ جیسے منہ کھولے بغیر بولے جا رہی ہو۔ اور آنکھوں کو تو ایک بار بھی اوپر اٹھانے کی زحمت نہیں دی گویا سبق پڑھا جا رہا ہو کہ ذرا سا ادھر ادھر دیکھا تو بھول جائے گا۔
Hmm۔ So can you tell us that what was the law that got passed in 2010 for women protection؟
Yes sir that was law for harassment at workplace۔
اور پھر پوری جزئیات کے ساتھ مطلوبہ قانون بیان کر دیا۔ زہانت میں بے مثال تھی ہر جماعت میں اول آتی تھی۔ جبھی توپبلک سروس کمیشن کے امتحان کو امتیازی نمبروں سے پاس کر کے انٹرویو تک پہنچی تھی۔ شکل کی بھی مناسب اور پہننے اوڑھنے کا بھی سلیقہ رکھتی تھی۔ غرض کہیں کوئی کمی نہیں تھی لیکن پھر بھی ہمیشہ انٹرویو میں مار کھآتی تھی۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا تھا۔ وائیواز میں پھر بھی کام چل جاتا تھا کہ کلاس میں قابل دماغوں میں اس کا شمار ہوتا تھا لیکن پروفیشنل لائف میں جب سے قدم رکھا تھا ہر بار انٹرویو کے میدان میں مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑھ رہا تھا۔
اجک نجی یونیورسٹی نے اس کا شاندار تعلیمی ریکارڈ دیکھ کر ڈیمو کے لئے بلا لیا مگر ڈیمو دیتے وقت اس کا ہکلاتا ہوا لہجہ، بار بار ہاتھوں کو دوپٹے میں چھپانا اور نظریں جھکائے رکھنا سب کو کوفت مکں مبتلا کر گیا اور اس سے معذرت کر لی گئی۔ وہ بھی کیا کرتی اسے خود سمجھ نہیی آتا تھا کہ کیسے خود کو سدھارے۔ جونہی کسی پینل کے سامنے بولنے لگتی منجھلے بھیا کی اواز کانوں میں گونجتی
اتنا بھدا بولتی ہو تم۔ کان پھٹنے لگتے ہیں۔ بولنے کی تمیز نہیں۔
گود میں رکھے ہاتھوں پہ نظر جاتی تو آپا کی اواز آ جاتی اف کتنے ٹیڑھے میڑھے سے ہاتھ ہیں اور انگلیاں جیسے مردانہ ہاتھ ہوں اور ساتھ ہی ایک قہقہہ
مخاطب کی طرف دیکھنے کا حوصلہ نہ پاتی خود میں کہ ہر طرف سے گویا آوازیں انے لگ جاتیں بھینگی بھینگی بھینگی۔ اور کبھی اگر وہ اس سب کچھ پہ قابو پا کہ ایک اچھا سا انٹرویو دے کر واپسی کے لئے کھڑی ہوتی تو پہلے قدم پہ ہی سب بہن بھائیوں کی آوازیں اس کا پیچھا کرنے لگ جاتیں یہ تم چلتی کیسے ہو۔ پاوں ٹیڑھا رکھتی ہو۔ بطخ لگتی ہو۔
اور اس کا سارا جمع شدہ اعتماد بس ہوا ہو جاتا۔
وہ بھی کیا کرتی۔ کہاں جاتی۔
بچپن کی یادداشتیں۔ یہ بار بار کسے جانے والے جملے۔ بڑے بہن بھائیوں کی وقت گزاری یا بس یونہی مذاق مذاق میں کہی جانے والی باتیں اس کے خراب مستقبل کی ضمانت تھیں۔



Wow, Inspiring words and talking about ur shortcomings is just amazing.Lots of love ❤
Bht zabardast
Very nice, achy Alfaz ka chunao kia hy