چوہدری شجاعت کا تبلیغی جماعت کا اجتماع رکوانے کی کوشش پر اظہار افسوس


حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر افسوس ہوا کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے اور اس کو رکوانے کی کوشش کرنے والے کہتے ہیں کہ کوروناوائرس ان کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شاید بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقا کے جنگلوں میں بھی کورونا وائرس پھیلا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا شکار ہے، جبکہ دنیا کی کوئی چیز بھی دنیا کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments