اللہ تعالیٰ کے حکم سے وبا آئی ہے، اللہ پاک کے حکم سے ہی جائے گی: ڈاکٹر جاوید اکرم


یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا قوت مدافعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ وائرس پھیپھڑوں میں جاکر انفیکشن کرتا ہے۔ بس غذا متوازن رکھیں، دل کے مریض وقت پر ادویات لیں، اپنا بلڈ پریشر کنٹرول رکھیں، اور سگریٹ پینے والے تمباکو نوشی چھوڑ دیں کیونکہ سگریٹ موت کی طرف لے کرجاتی ہے۔ اس حوالے سے ہم مزید اسٹڈی کررہے ہیں۔ یہ ابھی ابتدائی چیزیں ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث جتنے بھی کیسز دیکھے ان میں خواتین میں مردوں کی نسبت شرح اموات کم ہیں۔اس لیے ہم کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے خواتین کی زیادہ ڈیوٹی لگا رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، اپنے چہرے کو دھوئیں۔ باوضو رہیں، یہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وبا آئی ہے، اللہ پاک کے حکم سے ہی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments