قبائلی نوجوان اور آن لائن تعلیم


جناب والا ہ تو بات شروع کرتے ہیں یہاں سے کہ روٹی، کپڑا، مکان اور انٹرنیٹ ایسے الفاظ تھے ڈیجیٹل پاکستان پر محترمہ تانیہ ایدروس کے پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لئے اب ہر پاکستانی تک انٹرنیٹ کی رسائی ممکن بنائی جائے گی۔

میں پاکستان کے علاقے سابقہ فاٹا سے تعلق رکھتا ہو اور کچھ گزارشات اور التجاؤں کو آپ کے سامنے پیش کروں گا۔ جب لاک ڈاؤن ہوا تو یونیورسٹی بند ہوئی تو ہمیں زبردستی گھروں کو بیجھا گیا۔ اور ابھی گھر پہنچا ہی تھا کہ ایک دوست حمزہ کا فون آیا کہ آن لائن کلاسز ک اجراء ہو چکا ہے اور آپ کی غیر حاضری کے رہی ہے یہ خبر کرونا سے بڑھ کر تھی۔ اور دوسرا اس بات پر ہنسے آرہی تھی کہ ہم جن کو کلاس میں سمجھ نہیں آتی ان کو آن لائن کیسے آئے گی۔ جہاں سوالات والا کوئی حساب کتاب ہوتا ہی نہیں۔ آن لائن تعلیم کے بارے میں بتاتا ہو واٹس آپ پر پڑھایا جا رہا ہے اسائمنٹ بھیج دی جاتی تھی۔

خانہ پوری ہورہی ہے خیر یہ تو ان کے لیے جن کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت ہوتی ہے ان کے لئے ہے۔
ہمیں تو ایک میل کرنے کے لئے 2 گھنٹے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس ہی ملک کی بات ہو رہی روٹی، کپڑا مکان اور انٹرنیٹ والے پاکستان کی میں بھی اسی کا حصہ ہو۔ یہاں پر آپ اندازہ لگا سکتے کتنی ترقی کر چکے ہیں اور ہمیں کتنی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

اور اس 2020 میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت نہیں دی جارہی ہے۔
اب آتے ہیں پڑھائی پر میں نے ساری سابقہ تعلیم فاٹا سے ہی حاصل کی ہے اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں انتھک کوششوں کے بعد بھی میں دیگر علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کر پا رہا ہوں۔

اب اوپر سے سے حاضری بھی کم ہورہی ہے اور اب سمسٹر بھی ہاتھ جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
اب ایک اور طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہو کہ میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہوئے بھی پارٹ ٹائم کام کر کے خرچے پورے کرنے ہوتے ہیں اور آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں میرے اور گاؤں والوں کا کیا حال ہو گا جو ہے ہی غریب۔ اب فیس اور وقت بھی نظر آرہا ہے۔ کرونا کی آفت تو سب پر ہے لیکن ہم آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم شاگردوں پر دو گنی ہورہی ہے۔ تو میرے کچھ دوست کشمیر سے ہیں ان کا بھی یہی حال ہے اور کچھ کا تعلق سندھ سے ان کا بھی یہی حال ہیں اور بلوچستان والوں کا بھی یہی حال ہے اور ہاں گلگت والوں کا ہم سب ایک ہی روگ ہے۔

سب کے پاس انٹرنیٹ نہیں نے۔ اور سب آج پی اے بھی ایک جیسا ہے تو ہماری حکام بالا سے گزارش ہے کے اس امر کی طرف دیکھا جائے یا تو انٹرنیٹ کی متواتر فراہمی دی جائے یا درمیان کا کوئی حل نکال کر ہمیں پروموٹ کر یا جائے یا کچھ بھی کیا جائے اور ایک اور بحران پیدا نہ کیا جائے اور ہمیں مزید ذہنی دباؤ میں نہ رکھا جائے ہم میں پہلے ہی قرنطینہ میں رہ کر اور اپنی علاقے کی خستہ خالی کو دیکھ کر ہے۔ ایک تو یہ وبا سے نکل جائیں۔ اور دوسرا ہم اس دباؤ سے۔