اافغان باشندوں کی واپسی کے لیے پاک افغان سرحد کھول دی گئی


ویب ڈیسک: افغان حکومت نے اپنےشہریوں کی واپسی کے لیے پاکستان سے درخواست کی تھی ۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے عارضی طور پر سرحد کو کھولا جائے،  تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں،  پاکستان نے انسانی ہمدردی  اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بھی  بند رہیں گی۔

Facebook Comments HS