ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جا سکتے ہیں: ڈاکٹر عطا الرحمٰن


معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے، ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جا سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے۔ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں، استعداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ملک میں 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہونے چاہیے، ملک میں اس وقت ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد بظاہر کم نظر آ رہی ہے۔

ماہرصحت ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ ہمیں ملک میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔ ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments