اسی لیے تو تھپڑ کھاتے ہیں: فواد چوہدری کی ایک بار پھر مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم پر تنقید


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں۔ اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں۔ مذکورہ اینکر پرسنز میرے دوست تھے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ریٹنگز کے چکر میں الزام لگاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہماری تو کوئی عزت ہے نہیں، دوسروں کی بھی عزت خراب کرتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں جتنی تنقید برداشت کرتا ہوں، اتنی کوئی بھی برداشت نہیں کرتا لیکن مجھے کہا جا رہا تھا کہ تمہاری پورن ویڈیوز ہیں۔ میں حریم شاہ سے کبھی نہیں ملا۔ سینکڑوں لوگ میرے ساتھ تصویریں بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی فیملی کو جواب دہ ہوں بلکہ اپنے حلقے کے لوگوں کو بھی جوابدہ ہوں لیکن ایسے اینکر پرسن بغیر سوچے سمجھے خبریں بناتے ہیں، اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں۔ مجھے لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ اب سب کو علیحدہ علیحدہ سٹوری بتاوں کیا؟

اینکر پرسن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے مارنا اچھی بات نہیں لیکن یہ ماڈرن سوسائٹی کی بات ہے۔ ہم تو گاوں میں بڑے ہوئے ہیں۔ اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے اس معاملے پر ڈانٹا تو فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تم کیا ہر شادی میں جا کر تھپڑ لگا دیتے ہو؟ میں نے کہا سر اب کیا کروں، وہ خود ملنے آ جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments